حیدرآباد

کل ’بتی گل احتجاج‘ میں حصہ لینے اسدالدین اویسی کی اپیل (ویڈیو)

حیدرآباد (پی ٹی آئی) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے آج عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں 30اپریل کو رات 9 اور9:15 بجے کے درمیان بتی گل کردیں۔

وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کے ایک حصہ کے طورپر مذکورہ احتجاج کیا جائے گا۔

اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے کی گئی اپیل پر عمل کیا جاناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وقف ترمیمی ایکٹ دستور ہند کی خلاف ورزی ہے۔ خصوصاً بنیادی حقوق اس سے ختم ہوتے ہیں اور یہ وقف بورڈ کی کارکردگی میں مداخلت بھی ہے۔

انہوں نے تمام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل اپنے گھروں میں بتی گل کرکے نریندرمودی حکومت کو پیام دیں کہ وقف ترمیمی ایکٹ دستور ہند کی خلاف ورزی ہے۔