تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید سردی کی پیش قیاسی— درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری تک کم ہونے کا امکان

آئی ایم ڈی نے اپنی کولڈ ویو وارننگ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے بتایا کہ آدیلاباد، کمرم بھیم آسف آباد، منچریال، نرمل، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں درجہ حرارت معمول سے 3 تا 4 ڈگری کم رہ سکتا ہے۔

تلنگانہ میں چہارشنبہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی حیدرآباد اور آزاد موسمی ماہرین نے آنے والے ہفتے کے لیے شدید سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
تلنگانہ میں مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

آئی ایم ڈی نے اپنی کولڈ ویو وارننگ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے بتایا کہ آدیلاباد، کمرم بھیم آسف آباد، منچریال، نرمل، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں درجہ حرارت معمول سے 3 تا 4 ڈگری کم رہ سکتا ہے۔

 شدید سرد لہر کا الرٹ 12 دسمبر 2025 تک برقرار رہے گا۔ حیدرآباد، میڈچل-مالکاجگیری، رنگاریڈی، میدک اور بھونگیر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 15 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

 آزاد موسمی ٹریکروں کے مطابق چہارشنبہ کی رات سے سرد لہر مزید سخت ہوسکتی ہے اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 8 ڈگری جبکہ شمالی و مغربی اضلاع میں 5 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

یہ سرد موسم آئندہ 4 سے 5 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر اور اضلاع میں یک‌رقمی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جن میں موئن‌آباد 6.6، ابراہیم پٹنم 7.7، سرلنگم پلی 8.4، راجندر نگر 9.2، مولا علی 9.4، بی ایچ ای ایل 10.5، گچی باولی 11.4 اور قطب‌الپور 11.9 ڈگری شامل ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔