تلنگانہ

سردی کی شدید لہر نے تلنگانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ محکمۂ موسمیات کی یلو الرٹ جاری

تلنگانہ بھر میں سردی کی لہر مزید شدید ہوگئی ہے۔ ہڈیوں میں اُتر جانے والی ٹھنڈی ہوائیں اور صبح کے وقت گھنا کوہرا عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

تلنگانہ بھر میں سردی کی لہر مزید شدید ہوگئی ہے۔ ہڈیوں میں اُتر جانے والی ٹھنڈی ہوائیں اور صبح کے وقت گھنا کوہرا عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں میں کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 5 ڈگری کم رہ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

محکمۂ موسمیات نے پیر کے دن عادل آباد، کومرم بھیما آصف آباد، نرمّل، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ منگل کے دن آصف آباد، عادل آباد، نرمّل، سنگاریڈی اور میدک اضلاع کو یلو الرٹ کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔

آصف آباد ضلع کے سرپور میں ریاست کا سب سے کم درجۂ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کئی مقامات پر درجۂ حرارت سنگل ڈجٹ میں پہنچ گیا ہے۔ حیدرآباد میں اس موسم کا سب سے کم درجۂ حرارت یونیورسٹی آف حیدرآباد کے علاقے میں 8.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ راجندر نگر میں 10 ڈگری، کینٹونمنٹ میں 11.2 ڈگری، مریدپلی میں 11.5 ڈگری جبکہ قطب اللہ پور اور گچی باؤلی میں 12 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ شدید لہر آئندہ دو دنوں تک برقرار رہے گی، جبکہ حیدرآباد میں بھی منگل کی صبح تک ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔