تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:بعض حلقوں پر چاربجے تک رائے دہی

مرکزی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے دوران مشکل صورتحال والے حلقوں میں پولنگ ایک گھنٹہ قبل ختم ہو جائے گی۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے دوران مشکل صورتحال والے حلقوں میں پولنگ ایک گھنٹہ قبل ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین

کمیشن نے اس سلسلہ میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

پولنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک سرپور، چننور، بیلم پلی، منچریال، آصف آباد، منتھنی، بھوپال پلی،مُلگ، پیناپاکا، ایلندو، کوتہ گوڑم، اشواراپیٹ اور بھدراچلم سیٹوں پر ہوگی۔

بقیہ106 حلقوں پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔