تلنگانہ

تلنگانہ کے محبوب آباد میں شدید کہر، گاڑی سواروں کو مشکلات

تلنگانہ کے محبوب آباد میں شدید سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔کہر کے سبب گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے اورراستہ صاف نظرنہیں آرہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد میں شدید سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔کہر کے سبب گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے اورراستہ صاف نظرنہیں آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

صبح میں 9بجے تک بھی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں گاڑی سواراپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کھولتے ہوئے گاڑیاں چلانے کیلئے مجبور ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے جاریہ سال سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

وہ صبح میں 9بجے تک بھی گھروں میں ہی محدود رہنے کیلئے مجبور ہیں۔ضلع میں درجہ حرارت میں گراوٹ بھی ہوئی ہے۔