حیدرآباد

شہرحیدرآباد میں جاریہ سال میلاد جلوس نہیں نکالاجائے گا

شرانگیزی، فتنہ انگیزی ہوسکتی ہے۔ بعض شرانگیز اگرہمارے جلوس میں داخل ہوکرشرپسندی کریں توشہر کے امن وامان کی فضا خراب ہونے کے اندیشے ہیں اسی لئے جاریہ سال کا میلاد جلوس منسوخ کردیاگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں جاریہ سال میلاد جلوس نہیں نکالاجائے گا۔ علی قادری صدرنشین سیرت النبیؐ اکیڈیمی نے اس خصوص میں جاری کردہ ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی عاملہ اوربیشتر نوجوانوں کے مشورہ کے بعد مرکزی انجمن قادریہ، سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی جانب سے متفقہ طورپریہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ ہر سال نکالاجانے والا میلاد جلوس جاریہ سال نہیں نکالاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

انہوں نے کہا کہ 28ستمبر کو برادران وطن کا جلوس نکالاجانے والا ہے۔ایک ہی سڑک پر دوجلوس نکلنا ممکن نہیں ہے۔

شرانگیزی، فتنہ انگیزی ہوسکتی ہے۔ بعض شرانگیز اگرہمارے جلوس میں داخل ہوکرشرپسندی کریں توشہر کے امن وامان کی فضا خراب ہونے کے اندیشے ہیں اسی لئے جاریہ سال کا میلاد جلوس منسوخ کردیاگیا ہے۔

ہم یہ نہیں چاہتے کہ نوجوانوں کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمات کے درج ہوں اور وہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہوں۔

اسی لئے نوجوانوں کی حفاظت کیلئے مرکزی انجمن قادریہ اورسیرت النبیؐ اکیڈیمی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال میلاد جلوس نہیں نکالاجائے گالیکن اس کے بجائے گھروں اورخانقاہوں میں جشن منایاجائے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی امن کی فضا بے انتہا ضروری ہے۔ان افراد پر بھی نظرڈالنی چاہئے جو روز صبح کاروبار کے لئے نکلتے ہیں۔

شام میں گھر واپس جاتے ہیں تو ان کے گھر میں چولہاجلتا ہے۔اگر شہر کی امن کی فضا خراب ہوتی ہے تو یہ غریب لوگ متاثرہوں گے، یہ فیصلہ کیاگیا کہ کسی بھی حال میں شہر کی امن کی فضا کو خراب نہ ہونے پائے۔

اسی لئے میلاد جلوس کی منسوخی کااعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کو بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ یہ جلوس منسوخ کردیاگیا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے گذارش کی کہ شب میلاد گاڑیوں پر نکلنے، شورشرابہ کرنے سے گریز کریں اور قطعی طورپر ایسی کوئی حرکت نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان بلاوجہ سڑکوں پر گشت نہ کریں بلکہ نوجوان مساجد میں رہیں،درود پاک کا نذرانہ محسن انسانیتؐ اور آپؐ کی اولاد پر بھیجیں۔

نوجوان خانقاہ میں آثارشریف کی زیارت کریں اور وعظ کی محفل میں شامل ہوجائیں اس طرح میلاد منائیں۔ انہوں نے کہاکہ میلاد جلوس میں صرف کی جانے والی رقم کو غریبوں کو اناج کی کٹس دینے پر صرف کریں۔

a3w
a3w