مہاراشٹرا

کرناٹک انتخابات میں کانگریس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی: نانا پٹولے

نانا پٹولے نےکہاکہ کانگریس بھرپور اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ کیرالا اسٹوری فلم پر جاری بحث کی بات کریں تو بی جے پی کتنی فرقہ پرست ہے، بنیادی مسائل کو حاشیہ پر رکھ کر سیاست کیسے جاتی ہے یہ ملک دیکھ چکا ہے۔

بھیونڈی: مہاراشٹرا کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے پرانے دن بیتنے والے ہیں۔ وہ بھیونڈی میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔کانگریس کے ریاستی صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ جو ووٹنگ ہوئی اس کے ایگزٹ پول کے نتیجے کانگریس کے حق میں آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
کانگریس کا مسلمانوں سے غلاموں جیسا برتاؤ: عبدالخالق
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

 کانگریس بھرپور اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ کیرالا اسٹوری فلم پر جاری بحث کی بات کریں تو بی جے پی کتنی فرقہ پرست ہے، بنیادی مسائل کو حاشیہ پر رکھ کر سیاست کیسے جاتی ہے یہ ملک دیکھ چکا ہے۔

 جنہوں نے فلم کشمیر فائلس نہیں دیکھی تو بی جے پی نے ٹکٹ لے کر زبردستی فلم دکھائی ایسی تصویر بنائی کہ اسے زبردست ریسپانس ملا۔ کشمیر فائلس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ کیسے ہندو پنڈتوں کے ساتھ مسلمانوں نے ناانصافی کی۔

نانا پٹولے نے کہا کہ ملک میں نریندر مودی کی حکومت ہے، کشمیر میں صدرراج ہے تو آج کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ روز ناانصافی ہورہی ہے، قتل ہورہے ہیں اور دہشت پھیلائی جارہی ہے۔ ایسے وقت میں مرکزی حکومت پر فلم بننی چاہیے۔

 لوگوں کو پتا چل گیا کہ نریندر مودی ملک کی دولت بیچ کر ملک چلانے کا کا م کررہے ہیں جبکہ اس ملک کو برقرار رکھنے کا کام کانگریس کے زمانے میں کیا گیا تھا۔ کانگریس نے ملک کو سوپر پاور بنایا تھا۔ کیرالا کی کہانی دکھاکر کرناٹک انتخابات کو متاثر کرنے میں بی جے پی ناکام ہوگئی ہے۔