تلنگانہ

تلنگانہ کے متحدہ ورنگل ضلع میں شدید کہر

تلنگانہ کے متحدہ ورنگل ضلع میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔گذشتہ چند دنوں کے دوران ضلع میں سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافہ کے ساتھ ساتھ کہر بھی دیکھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ ورنگل ضلع میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔گذشتہ چند دنوں کے دوران ضلع میں سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافہ کے ساتھ ساتھ کہر بھی دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

صبح تقریبا 9بجے تک بھی سڑکوں پر کہر دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔

کئی مقامی افراد نے کہاکہ گذشتہ برسوں کے مقابلہ اس مرتبہ ضلع میں زیادہ کہردیکھی جارہی ہے جس سے وہ گھروں میں ہی محدود رہنے پر مجبور ہیں۔

کئی افرادنے کہاکہ شدید کہر اور سردی کے سبب وہ اپنی معمول کی سرگرمیاں انجام دینے سے قاصر ہیں۔صبح میں چہل قدمی کرنے والے بعض افراد نے کہاکہ وہ کہر کی وجہ سے چہل قدمی جانے سے گریز کررہے ہیں۔