تلنگانہ

جسم فروشی کے اڈہ پر پولیس کا چھاپہ

تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کی سدھانگر کالونی کے ایک مکان میں جسم فروشی کا اڈہ چلائے جانے کی اطلاع پر ٹاسک فورس پولیس کی ٹیم نے مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے رنگے ہاتھوں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: جسم فروشی کے اڈہ پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کی سدھانگر کالونی کے ایک مکان میں جسم فروشی کا اڈہ چلائے جانے کی اطلاع پر ٹاسک فورس پولیس کی ٹیم نے مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے رنگے ہاتھوں تین افراد کو گرفتار کرلیا

اورتین خواتین کو بچالیاجن سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔گرفتارشدگان کو مزید کارروائی کیلئے ہنمکنڈہ پولیس ٹاسک فورس ٹیم کے حوالے کردیاگیا۔