مشرق وسطیٰ

بیرونی عمرہ زائرین کیلئے کورونا انشورنس لازمی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے پی سی آر ٹسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ضروری نہیں رہا۔

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے پی سی آر ٹسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ضروری نہیں رہا۔

البتہ کووڈ 19 میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں۔ انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں میں آنے جانے کی آزادی ہوگی۔

عمرہ زائر ویزہ درخواست مندرجہ ذیل لنک https://maqam.gds.haj.gov.sa/Home/OTAs کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں اور عمرہ ویزے کے اجرا کی درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح د رہے کہ عمرہ کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعہ پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ پرمٹ اسی کو جاری ہوگا جو وائرس سے متاثر نہ ہوا ہو یا کورونا کے مریض سے میل ملاپ نہ ہوا ہو۔ البتہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ایسے زائرین نماز ادا کرسکتے ہیں جو امیون نہ ہوں۔