کھیل

شاہین شاہ آفریدی دنیا کے نمبر ایک ون ڈے گیندبازبن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بیٹنگ کے بعد باؤلنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی کھلاڑی نے قبضہ جمالیا ہے۔

دبئی: آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی گیند باز شاہین شاہ آفریدی 696 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک گیندبازبن گئے ہیں جب کہ بلے بازی میں بابر اعظم بدستور ٹاپ پر برقرارہیں۔

متعلقہ خبریں
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بیٹنگ کے بعد باؤلنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی کھلاڑی نے قبضہ جمالیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 3 درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز بننے والے حارث رؤف 14 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 12.62 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ دوسری بار ہے کہ وہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بولر بنے ہیں۔ اس سے قبل وہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھی کچھ دنوں کے لیے ٹاپ پر رہے تھے۔

 راشد خان اب 687 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کیشو مہاراج 674 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں ہندوستان کے کلدیپ یادیو 665 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

سیریز میں 10 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی سیریز بننے والے حارث رؤف 14 درجے کی چھلانگ کے ساتھ 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ نسیم شاہ بھی اتنے ہی درجے کی چھلانگ کے ساتھ 55 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ . بیٹنگ میں بابر کے بعد روہت شرما، شبمن گل اور وراٹ کوہلی نے اپنی جگہ بنائی ہے۔

سنچورین سنجو سیمسن جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی کے بعد 27 درجے کی چھلانگ لگا کر 39 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنانے والے فل سالٹ اب ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

کپتان بابراعظم دسمبر 2023 سے ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے فخرزمان 2 درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں، وہ 11ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔