آندھراپردیش

جگن نے ہر انتخابی وعدہ کو فراموش کردیا

صدرآندھراپردیش کانگریس وائی ایس شرمیلا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی کے دور حکومت میں کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

حیدرآباد: صدرآندھراپردیش کانگریس وائی ایس شرمیلا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی کے دور حکومت میں کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

چتور ضلع کے نگری میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ ریاست کی تشکیل کے 10 سال ہونے کے باوجود کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ وزیر اعلی نے انتخابات میں عوام سے کئے گئے ہر وعدہ کو فراموش کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے آمرحکمران کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے ریاست میں جمہوریت نہیں بچ پائے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کادرجہ دلانے اورپولاورم پراجکٹ کو مکمل کرنے میں وزیراعلی ناکام رہے۔

عوام کو یہ بھروسہ تھا کہ جگن کے وزیراعلی بننے پر ریاست کو خصوصی درجہ حاصل ہوگاتاہم اس بھروسہ سے ووٹ دینے کے باوجود ریاست کو یہ درجہ نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں زراعت کی حالت کافی ابتر ہے۔فصل کونقصان پر معاوضہ بھی نہیں دیاجارہا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ ریاست میں کوئی بھی ایسا کسان ہے جس پر قرض کا بوجھ نہیں ہے؟جگن نے کئی باتیں کیں اور کئی وعدے کئے، انتخابات ہونے کے بعد یہ تمام وعدے فراموش کردیئے گئے۔ریاست کے طلبہ کیلئے فیس کی بازادائیگی نہیں ہورہی ہے۔ریاست میں 30ہزار ملازمتیں مخلوعہ ہیں۔

میگاڈی ایس کروانے کا اعلان کرنے والی حکومت 6ہزار ملازمتوں کو پُرکرنے کے لئے دغاڈی ایس سی کی بات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جگن نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیاتھا کہ ریاست میں برسراقتدارآنے کے بعد جلایگنم پروگرام کے ذریعہ ریاست کے تمام آبپاشی پراجکٹس کو پوراکیاجائے گا۔انہوں نے پوچھا کہ کیا ایک بھی پراجکٹ مکمل کیاگیا؟

a3w
a3w