سوشیل میڈیاکھیل

شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی

شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ کیا تھا کہ یہ بہت مایوس کن ہے کہ اتنی درخواستوں کے باوجود ہماری پرائیویسی کو ٹھیس پہنچی اور لوگ بغیر کسی ہچکھچاہٹ کے اُسے ( تصاویر) کو شئیر کرتے رہے۔

لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہفتہ کے روم سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی۔ پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

متعلقہ خبریں
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

شاہین شاہ آفریقی کی شادی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائی۔ لیکن ایک بات ایسی تھی جس سے شاہین شاہ آفریسی بہت زیادہ ناراض تھے۔ اُنہوں اپنے ناراضگی سوشل میڈیا پر ظاہر کی۔

شاہین کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر شیئر نہ کرنے کی درخواست کے باوجود ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وہ اس سے واضح طورپر مایوس ہوئے اور ٹویٹر پر ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ان کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ کیا تھا کہ یہ بہت مایوس کن ہے کہ اتنی درخواستوں کے باوجود ہماری پرائیویسی کو ٹھیس پہنچی اور لوگ بغیر کسی ہچکھچاہٹ کے اُسے ( تصاویر) کو شئیر کرتے رہے۔ میں ایک بار پھر سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اس یادگار دن کو خراب نہ کریں۔

شاہد آفریدی نے شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اُنہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’ بیٹی آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتا ہے کیونکہ وہ بڑی نعمتوں سے کھلتا ہے۔ بیٹی وہ ہوتی ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے اُسے پیار کرتے ہیں’’۔ والد ہونے کے ناطے میں اپنی بیٹی کو شادی کی مبارکباد دیتا ہو۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1621757937600413699?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1621757937600413699%7Ctwgr%5Efa98bc4b64e88406fd53a1923868a8cf6136988d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fdont-spoil-our-memorable-big-day-hurt-shaheen-afridi-posts-angry-tweet-slamming-fans-for-invading-privacy-101675583417463.html

شاہین شاہ آفریدی جو گھنٹے کی چوٹ کی وجہ کئی ماہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ توقع ہے کہ وہ 13 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں واپسی کریں گے۔

a3w
a3w