انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: شاہ رخ نے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی

کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کولکتہ نے شریاس ایئر کی کپتانی میں پہلے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

احمدآباد: کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کولکتہ نے شریاس ایئر کی کپتانی میں پہلے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
اننت امبانی کی پری ویڈنگ، شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کاپرفارمنس (ویڈیو)
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار

احمد آباد میں کے کے آر اور حیدرآباد کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ میں کے کے آر کی جیت کے بعد ٹیم کے شریک مالک شاہ رخ خان نے ہاتھ جوڑکر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میچ کے بعد شاہ رخ خان، ان کی بیٹی سہانا خان اور بیٹے ابراہم خان نے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران شاہ رخ خان غلطی سے لائیو شو کے درمیان آگئے جوکہ سابق ہندوستانی کرکٹرز آکاش چوپڑا، پارتھیو پٹیل اور سریش رائنا کررہے تھے۔

شاہ رخ سابق ہندوستانی کرکٹرز کو لائیو شو کرتے ہوئے نہ دیکھ سکے اور غلطی سے درمیان میں آگئے۔ لیکن جیسے ہی کنگ خان کو معلوم ہوا کہ وہ لائیو شو کے بیچ میں آگئے ہیں تو انہوں نے فوراً معافی مانگ لی۔

شاہ رخ نے شو کرنے والے تینوں کرکٹرز کو گلے لگایا اور جاتے وقت ایک بار پھر ہاتھ جوڑکر معذرت کی۔ اس کے بعد آکاش چوپڑا نے بتایاکہ شاہ رخ نے غلطی سے مداخلت کی تھی اور انہوں نے معافی مانگی تھی، لیکن ہم نے انہیں کہاکہ آپ نے ہمارا دن بنا دیا۔

شاہ رخ کے اس انداز کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔ اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑا نے انسٹاگرام پر لکھاکہ وہ ظاہر ہے ایک لیجنڈ ہیں۔ بہت پیار اور احترام۔ اس میاچ میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ فیصلہ مکمل طورپر غلط ثابت ہوا کیونکہ ٹیم 19.3 اوور میں 159 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ٹیم کیلئے سب سے بڑی اننگز کھیلتے ہوئے راہول ترپاٹھی نے 35 گیندوں میں 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ ٹیم کے مجموعی طورپر 4 بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

کولکتہ نے 13.4 اوور میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیم کیلئے کپتان شریاس ایئر نے 24 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ وینکٹیش ایئر نے 28 گیندوں میں 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے تھے۔

a3w
a3w