ایشیاء

عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان‘ فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف گزشتہ برس کارروائی شروع کی تھی۔ ان پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اہانت آمیز زبان استعمال کرنے کا الزام ہے۔

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے منگل کے دن سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ ِ گرفتاری جاری کردیئے۔ اس نے سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان‘ فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف گزشتہ برس کارروائی شروع کی تھی۔ ان پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اہانت آمیز زبان استعمال کرنے کا الزام ہے۔

الیکشن کمیشن کی 4 رکنی بنچ نے جس کے سربراہ نثار درانی ہیں‘ کئی وارننگس کے باوجود منگل کے دن حاضر نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے 2 قائدین کے خلاف وارنٹ ِ گرفتاری جاری کئے۔

اسد عمر تاہم بچ گئے کیونکہ ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وہ ایک اور کیس میں حاضری دے رہے ہیں لہٰذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف وارنٹ جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

 70 سالہ عمران خان کو گزشتہ برس اپریل میں اقتدار سے محرومی کے بعد سے کئی کیسس کا سامنا ہے۔ عمران خان کے پرزور حامی فواد چودھری نے 9 مئی کے تشدد کے بعد پی ٹی آئی چھوڑدی۔