کھیل

شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے۔ بنگلا دیش حکومت اور کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر سیکیورٹی طلب کرنے سے پہلے سیاسی موقف کی وضاحت دینے پر زور دیاہے۔

ڈھاکہ: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے۔ بنگلا دیش حکومت اور کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر سیکیورٹی طلب کرنے سے پہلے سیاسی موقف کی وضاحت دینے پر زور دیاہے۔

متعلقہ خبریں
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ

اڈوائزر یوتھ اینڈ اسپورٹس آصف محمد نے کہاکہ آل راؤنڈر کو اپنے سیاسی موقف کی وضاحت دینے کی ضرورت ہے، اس کے بعد انہیں سیکوریٹی طلب کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہر کسی کو سیکوریٹی مہیا کرنے کی پابند ہے، شکیب الحسن کرکٹر کے ساتھ سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے عوامی لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا، ہم اتنی ہی سیکوریٹی دیں گے جتنی دوسرے کرکٹرز کو ملتی ہے۔

آصف محمد نے کہاکہ ہم اس کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کے نزدیک ان کی دہری شناخت ہے۔ اس لئے انہیں اپنے سیاسی تعلق کی وضاحت کرناہے، شیخ حسینہ واجد کو بھی اتنی سیکوریٹی نہیں دی جاسکی تھی اور وہ ملک سے چلی گئیں۔

واضح رہے کہ بی سی بی نے سیکوریٹی طلب کرنے پر اعلان کیا تھاکہ سیکوریٹی کی یقین دہانی نہیں کراسکتے، شکیب الحسن عوامی لیگ کے سابق ممبر ہیں، وہ ایک قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ شکیب الحسن نے حال ہی میں اعلان کیاکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹسٹ کیریر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔ حکومتی تبدیلی اور قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد شکیب الحسن اب تک وطن واپس نہیں گئے ہیں۔

a3w
a3w