انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا دیہانت

سلوچنا کی عمر 94 سال تھی۔ وہ مراٹھی اور ہندی سنیما کی معروف اداکارہ تھیں اور انھوں نے 1940 کی دہائی میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ انہوں نے زائد از 250 فلموں میں کام کیا۔

ممبئی: معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا طویل علالت کے بعد یہاں ایک ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔ ان کے نواسے پراگ اجگاؤکر نے اس کی توثیق کی۔

متعلقہ خبریں
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
رکن اسمبلی حلقہ کنٹو نمنٹ جی ساینا چل بسے

سلوچنا کی عمر 94 سال تھی۔ وہ مراٹھی اور ہندی سنیما کی معروف اداکارہ تھیں اور انھوں نے 1940 کی دہائی میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ انہوں نے زائد از 250 فلموں میں کام کیا۔

اداکارہ کو 8 مئی کو دادر میں ششرتا ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ پراگ نے بتایا کہ طویل علالت کی وجہ سے کل شام تقریباً 6:30 بجے ان کا ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔

سلوچنا کی بعض مشہور فلموں میں ”گورا اور کالا“، ”آئے دن بہار کے“، ”دیور“، ”تلاش“ اور ”آزاد“ شامل ہیں۔

انھوں نے 1960، 1970 میں اور 1980ء کی دہائیوں میں بیشتر فلموں میں مشہور اداکاروں بشمول سنیل دت، دیوآنند، راجیش کھنہ، دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کی ماں کا رول ادا کیا تھا۔

انھوں نے انتہائی کامیاب ہندی فلموں جیسے ”ہیرا“، ”ریشما اور شیرا“، ”جانی دشمن“، ”جب پیار کسی سے ہوتا ہے“، ”جانی میرا نام“، ”کٹی پتنگ“، ”میرے جیون ساتھی“، ”پریم نگر“ اور دیگر میں بھی کام کیا تھا۔

1999ء میں انہیں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ پسماندگان میں دختر کنچن گھنیکر شامل ہیں۔ ان کی آخری رسومات پیر کے روز دادر میں شیواجی پارک اسمشان میں شام 5 بجے انجام دی جائے گی۔

a3w
a3w