Uncategorized

شانگریلا گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے 30 برس مکمل، تعلیمی و ادبی تقاریب کا آغاز

شانگریلا گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے قیام کے 30 برس مکمل ہونے کی خوشی میں سال بھر مختلف تعلیمی اور ادبی تقاریب کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان تقریبات کی نگرانی سرپرستِ اعلیٰ شانگریلا گروپ آف انسٹیوشنس سید رفیع الدین صفدر کریں گے۔

حیدرآباد: شانگریلا گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے قیام کے 30 برس مکمل ہونے کی خوشی میں سال بھر مختلف تعلیمی اور ادبی تقاریب کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان تقریبات کی نگرانی سرپرستِ اعلیٰ شانگریلا گروپ آف انسٹیوشنس سید رفیع الدین صفدر کریں گے۔

متعلقہ خبریں
جدہ و حیدرآباد میں انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ کے زیر اہتمام 79واں یومِ آزادی شاندار پیمانے پر منایا گیا
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

ڈاکٹر سید شفیع الدین اعجاز، ڈائریکٹر شانگریلا گروپ آف انسٹیوشنس کے مطابق اس جشن کا باضابطہ آغاز 31 دسمبر بروز بدھ ایک شاندار ادبی تقریب سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے طور پر شانگریلا ادبی فورم کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان محفلِ مشاعرہ شام 7 بجے سے 9 بجے تک جناب اعجاز حسین میموریل ہال، شانگریلا انگلش اسکول، بیرون موتی دروازہ، گولکنڈہ میں منعقد کی جائے گی۔

اس محفلِ مشاعرہ میں عالمی شہرت یافتہ شعرا سردار سلیم، عارف سیفی، مہک کیرانوی، ڈاکٹر معین افروز فیض جنگ کے علاوہ طنز و مزاح کے ممتاز شاعر لطیف الدین لطیف اپنا منتخب کلام پیش کریں گے۔

ڈاکٹر شفیع الدین اعجاز نے مزید بتایا کہ جشن کے سلسلے میں آئندہ دنوں میں دیگر اہم ادبی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، جن میں ایک کل ہند مشاعرہ بھی شامل ہے، جو شہر کے قلب میں واقع ایک آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

ان تقاریب کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان و ادب کے فروغ کو بھی تقویت دینا ہے۔