مہاراشٹرا

شردپوار کو مہاراشٹرا میں منی پور جیسی گڑبڑ کا اندیشہ

این سی پی صدر شردپوار نے کہا کہ سماجی اتحاد ملک کی ترقی کے لئے لازمی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرا میں منی پور جیسی امکانی گڑبڑ پر سخت تشویش ظاہر کی۔

تھانے: این سی پی صدر شردپوار نے کہا کہ سماجی اتحاد ملک کی ترقی کے لئے لازمی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرا میں منی پور جیسی امکانی گڑبڑ پر سخت تشویش ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

انہوں نے تاہم وضاحت نہیں کی کہ وہ ایسا کیوں سونچتے ہیں۔ اتوار کی شام سماجی اتحاد کانفرنس سے خطاب میں شردپوار نے منی پور میں نسلی کشیدگی سے نمٹنے کے مرکز کے طریقہ کارپر بھی تنقید کی، جہاں گزشتہ برس مئی سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی اور معاشی استحکام کے لئے سماجی اتحاد لازمی ہے۔

کشیدگی اور پھوٹ ڈالنے کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔ ملک میں بلالحاظ مذہب و ملت، ذات پات و زبان اتحاد ضروری ہے۔ سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنا لازمی ہے۔