تجارت

گراوٹ کے ساتھ کھلے شیئر بازار

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 66.61 پوائنٹس گر کر 83,249.32 پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ گزشتہ کاروباری دن سے 197.92 پوائنٹس (0.24 فیصد) گر کر 83,116.01 پر تھا۔

ممبئی: مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں کمی دیکھی گئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 66.61 پوائنٹس گر کر 83,249.32 پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ گزشتہ کاروباری دن سے 197.92 پوائنٹس (0.24 فیصد) گر کر 83,116.01 پر تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 44.05 پوائنٹس گر کر 25,605.80 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 79.90 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کمی کے ساتھ 25,562.90 پر تھا۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس میں بھی کمی ہوئی۔

آئی ٹی، آٹو، ایف ایم سی جی، دھاتیں، میڈیا، فارما، پبلک سیکٹر کے بینکوں سمیت تقریباً تمام شعبوں میں فروخت کا غلبہ رہا۔ صرف نجی شعبے کے بینکوں کا انڈیکس اوپر رہا۔

سینسیکس کی گراوٹ میں انفوسس، ٹی سی ایس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایٹرنل اور ریلائنس انڈسٹریز کا رول زیادہ رہا۔ بجاج فائنانس، آئی سی آئی سی آئی بینک، بھارتی ایئرٹیل اور کوٹک مہندرا بینک کے شیئر اوپر تھے۔