تجارت

گرواٹ کے ساتھ شیئر بازار کھلے

رئیل اسٹیٹ، ایف ایم سی جی، فنانس، اور آئی ٹی اسٹاکس میں زبردست فروخت دیکھنے میں آئی، جب کہ سرمایہ کاروں نے میٹل، پبلک سیکٹر بینکوں اور فارماسیوٹیکل اسٹاک کو خریدا۔

ممبئی: بیرونی بازاروں سے ملنے والے ملے جلے اشاروں کے درمیان جمعہ کو گھریلو شیئر بازار میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسیکس انڈیکس 299.17 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80,684.14 پوائنٹس پر کھلا۔


خبر لکھے جانے کے وقت یہ انڈیکس 202.48 پوائنٹس (0.25 فیصد) کی گراوٹ کے ساتھ 80,780.83 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا تھا۔


اسی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی-50 انڈیکس 76.75 پوائنٹس گر کر 24,759.55 پوائنٹس پر کھلا،


اور خبر لکھے جانے کے وقت یہ 54.85 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,781.45 پوائنٹس پر تھا۔


رئیل اسٹیٹ، ایف ایم سی جی، فنانس، اور آئی ٹی اسٹاکس میں زبردست فروخت دیکھنے میں آئی، جب کہ سرمایہ کاروں نے میٹل، پبلک سیکٹر بینکوں اور فارماسیوٹیکل اسٹاک کو خریدا۔


ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایئرٹیل، اور ریلائنس انڈسٹریز کے حصص سینسیکس اسٹاک میں گرے۔ دریں اثنا، ایکسس بینک، ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا موٹرز، اور ایل اینڈ ٹی کے حصص میں اضافہ ہوا.