اضافے کے ساتھ کھلے شیئر بازار، آٹو سیکٹر میں تیزی
بی ایس ای کا 30 حصص والا عدد اشاریہ سینسیکس 294.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,012.42 پوائنٹس پر کھلا۔ تا دمِ تحریر یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 180.38 پوائنٹس (0.22 فیصد) اضافے کے ساتھ 80,898.33 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: غیر ملکی شیئربازاروں سے ملے مثبت اشاروں کے درمیان جمعے کے روز ملکی شیئر بازار میں تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا عدد اشاریہ سینسیکس 294.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,012.42 پوائنٹس پر کھلا۔
تا دمِ تحریر یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 180.38 پوائنٹس (0.22 فیصد) اضافے کے ساتھ 80,898.33 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا 50 شیئرز والا نفٹی 84.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,818.85 پوائنٹس پر کھلا ۔تا دمِ تحریر یہ 61.80 پوائنٹس یا 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 24,796.10 پوائنٹس پر تھا۔
آٹو، رئیلٹی، بینکنگ، فارما اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے حصص میں زیادہ خرید و فروخت ہوئی۔ ایف ایم سی جی گروپ کی کمپنیاں دباؤ میں رہیں۔ سینسیکس میں ریلائنس انڈسٹریز، مہندرا اینڈ مہندرا، بھارتی ایئرٹیل، ایکسس بینک اور انفوسس کے حصص میں اضافہ دیکھا گیا،جبکہ آئی ٹی سی، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ہندوستان یونی لیورمیں کمی درج کی گئی۔