تلنگانہ
حیدرآباد کے نہرو زو پارک کو عالمی سطح کے پارک کی طرح ترقی دی جائے گی:اندراکرن ریڈی
تلنگانہ کے وزیر جنگلات اندراکرن ریڈی نے شہرحیدرآباد کے مشہور نہرو زولوجیکل پارک کو عالمی سطح کے پارک کی طرح ترقی دی جائے گی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر جنگلات اندراکرن ریڈی نے شہرحیدرآباد کے مشہور نہرو زولوجیکل پارک کو عالمی سطح کے پارک کی طرح ترقی دی جائے گی۔
انہوں نے زو پارک کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں شرکت کی اور آن لائن ٹکٹ سروسس کا آغاز کیا۔
ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی یادگاراور سنٹرل فاؤنٹین کی نقاب کشائی کی گئی۔
وزیر موصوف نے 2 بندروں اور 2 سفید شیروں کو انکلوژر میں چھوڑ ا۔بعد ازاں وزیر اندراکرن ریڈی نے چڑیا گھر کے مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے عملے کو اعزاز سے نوازا۔