تجارت
آئی ٹی اور آئل کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل اشاریہ سینسیکس 210.22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,758.95 پوائنٹس پر کھلا۔ تا دم تحریر یہ گزشتہ روز کے مقابلے 156.04 پوائنٹس (0.19 فیصد) بڑھ کر 81,704.77 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: آئی ٹی، تیل اور گیس کمپنیوں میں خریداری کے سبب گھریلو شیئر بازار جمعہ کے روز مضبوطی کے ساتھ کھلا۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل اشاریہ سینسیکس 210.22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,758.95 پوائنٹس پر کھلا۔ تا دم تحریر یہ گزشتہ روز کے مقابلے 156.04 پوائنٹس (0.19 فیصد) بڑھ کر 81,704.77 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 68.95 پوائنٹس بڑھ کر 25,074.45 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانےتک یہ 43.75 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصدکے اضافے کے ساتھ 25,049.25 پوائنٹس پر تھا۔