سوشیل میڈیاکھیل

حجاب ختم؟ عرفان پٹھان ایک بارپھر سرخیوں میں

عرفان نے یہ خوبصورت تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور کیپشن میں اُنہوں نے جو لکھا ہے اسے عرفان کے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔ اہلیہ صفا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے لکھا کہ میرے پیچھے ایک محل اور میرے ساتھ ایک ملکہ ۔۔۔

دوحہ: سابق ہندوستانی فاسٹ بولر عرفان پٹھان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ عرفان پٹھان نےسوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ صفا بیگ  کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جو کافی وائرل ہورہی ہے۔

عرفان نے یہ خوبصورت تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور کیپشن میں اُنہوں نے جو لکھا ہے اسے عرفان کے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔ اہلیہ صفا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے لکھا کہ میرے پیچھے ایک محل اور میرے ساتھ ایک ملکہ۔۔۔

https://www.instagram.com/p/Cpu-nJgoLMK/?utm_source=ig_web_copy_link

عرفان پٹھان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر مداحوں نے کافی رد عمل ظاہر کیا ہے۔ عرفان پٹھان اور صفا کی شادی 2016 میں ہوئی تھی، دونوں کو اب ایک بیٹا بھی ہے۔

عرفان پٹھان کے اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ انسٹا گرام پر ایک صارف نےلکھا کیا آپ بھی پردہ ختم کررہی ہیں، ایک دن وہ بھی آئے گا جب آپ اپنا پورا چہرہ دکھادو گی۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ بھائی پردہ کراؤ، اسلام سب سے اوپر ہے۔ خدا کے لئے چہرہ چھپاؤ، ہم پہلے مسلمان ہیں بعد میں سب۔۔۔۔

عرفان پٹھان نے انسٹا گرام پر جو تازہ تصویر شیئر کی ہے اُس میں اُن کی بیوی صفا کا چہرہ پہلی بار آدھار دکھائی دے رہا ہے۔

عرفان پٹھان اس وقت لیجنڈز لیگ کرکٹ 2023 میں اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، اس ٹورنمنٹ میں عرفان انڈیا مہاراجہ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ عرفان پٹھان کے علاوہ ان کے بھائی یوسف پٹھان بھی ٹورنمنٹ کھیل رہے ہیں۔

لیجنڈز کرکٹ لیگ 2023 کے پہلے میاچ میں عرفان پٹھان نے ایشیا لائنز کیخلاف ایک وکٹ اور 19 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ورلڈ جائنٹس کیخلاف میاچ میں عرفان نے 4 اوورز کئے اور صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ عرفان پٹھان بیاٹنگ کرتے ہوئے 3 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

لیجنڈز کرکٹ لیگ میں اب تک کھیلے گئے دونوں میاچوں میں انڈیا مہاراجہ کو شکست کا سامناکرنا پڑا ہے۔ گمبھیر کی ٹیم شاہد آفریدی کے ایشیا لائنز کے خلاف میاچ  میں 9 رنز سے ہار گئی اور ورلڈ جائنٹس کیخلاف میاچ میں ہندوستان کو بھی 2 رنز سے شکست ہوئی۔ یہ ٹورنمنٹ 20 مارچ تک دوحہ میں کھیلا جائے گا۔