آندھراپردیش

اے پی میں کانگریس کو مستحکم کرنے شرمیلا کے اضلاع کے دورے

آندھراپردیش میں کانگریس کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات میں تیزی پیداکردی گئی ہے کیونکہ پارٹی کے ریاستی یونٹ کی نئی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے نچلی سطح سے پارٹی کواونچااٹھانے کیلئے اضلاع کے دورہ کا آغاز کردیا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں کانگریس کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات میں تیزی پیداکردی گئی ہے کیونکہ پارٹی کے ریاستی یونٹ کی نئی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے نچلی سطح سے پارٹی کواونچااٹھانے کیلئے اضلاع کے دورہ کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

یہ دورے تقریبا 9دنوں تک جاری رہیں گے۔انہوں نے ضلع سریکاکلم کے اِچھا پورم سے اس دورہ کا آغازکیا۔اس ماہ کی 31تاریخ کو کڑپہ میں وہ اپنے دورہ کا اختتام کریں گی۔

انہوں نے سریکاکلم کے پاورتی پورم منیم، وجئے نگرم کا دورہ کیا۔بدھ کو وہ وشاکھاپٹنم،الوری سیتاراماراجو،انکاپلی میں دورہ کے دوران مقامی لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گی۔

جمعرات کو وہ کاکناڈا،کوناسیما،مغربی گوداوری اضلاع کا دورہ کریں گی۔24جنوری کو شرمیلامشرقی گوداوری،ایلورو اور این ٹی آرضلع کادورہ کریں گی۔

27جنوری کو شرمیلااضلاع کرشنا،گنٹور، پلناڈو کا دورہ کریں گی۔شرمیلا28جنوری کو باپٹلہ،پرکاشم، پوٹی سری راملونیلور اضلاع،29جنوری کوتروپتی، چتور،انومیااضلاع 30جنوری کو ستیہ سائی، اننت پوراورکرنول کادورہ کریں گی۔

31جنوری کو وہ نندیال اوروائی ایس آرکڑپہ ضلع کا دورہ کریں گی۔اس دورہ کے دوران وہ پارٹی کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں سے تبادلہ خیال بھی کریں گی۔