آندھراپردیش

چیف منسٹر جگن نے بے گھر خواتین میں 8ہزارTIDCO مکانات تقسیم کئے

چیف منسٹر کے مطابق اقتدار پر آنے سے قبل پدیاترا کے دوران میں نے مستحقین کو امکنہ کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا آج استفادہ کنند گان میں مکانات کی چابیاں حوالے کرتے ہوئے اس وعدہ کی تکمیل کردی گئی ہے۔

گڈی واڈا: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ کے روز ضلع کرشنامیں گڈی واڈا کے قریب ملیا پالم کے قریب 8912 استفادہ کنندگان میں جملہ800 کروڑ مالیت کے ٹاؤن شپ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (TIDCO) کے مکانات تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

ہر ایک مکان 300مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ صرف ایک روپیہ کی ادائیگی پر استفادہ کنندگان میں یہ امکنہ تقسیم کئے گئے۔227 ایکڑ اراضی کے رقبہ کو امکنہ کی تقسیم کیلئے استعمال کیا گیا۔ حکومت کی ”جگن انا لے آوٹ“ اسکیم کے تحت یہ مکانات، استفادہ کنند گان میں تقسیم کئے گئے۔

 چیف منسٹر جگن نے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم، خواتین کو بااختیار بنانے کا عظیم پروگرام شروع کررہے ہیں۔ بچہ، تاریخ میں نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں۔ آج ہم، مکانات تعمیر نہیں کررہے ہیں بلکہ ہم مواضعات کو آباد کررہے ہیں۔

چیف منسٹر کے مطابق اقتدار پر آنے سے قبل پدیاترا کے دوران میں نے مستحقین کو امکنہ کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا آج استفادہ کنند گان میں مکانات کی چابیاں حوالے کرتے ہوئے اس وعدہ کی تکمیل کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق بے گھر خواتین میں 8912 مکانات اور7728 امکنہ قطعہ اراضی حوالے کی گئی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جگن انا لے آوٹ میں 16240 خاندان مقیم رہیں گے۔

a3w
a3w