Sheikh Hasina corruption case: شیخ حسینہ، دختر اور دیگر کے خلاف رشوت کیس۔ وارنٹ جاری
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے آج معزول وزیراعظم شیخ حسینہ‘ ان کی دختر صائمہ واجد پتول اور دیگر17افراد کے خلاف رشوت کے ایک کیس میں نیاگرفتاری وارنٹ جاری کردیا۔

Sheikh Hasina corruption case: ڈھاکہ (پی ٹی آئی) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے آج معزول وزیراعظم شیخ حسینہ‘ ان کی دختر صائمہ واجد پتول اور دیگر17افراد کے خلاف رشوت کے ایک کیس میں نیاگرفتاری وارنٹ جاری کردیا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے ایک رہائشی پلاٹ حاصل کیا تھا۔ جمعرات کے روز ڈھاکہ میٹروپولیٹن سینئر اسپیشل جج ذاکرحسین غالب نے انسداد رشوت ستانی کمیشن(اے سی سی) کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ قبول کرلی کیونکہ ملزمین مفرور ہیں۔
عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ انسدادرشوت ستانی ایجنسی کے وکیل میر احامد سلام نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ میٹروپولیٹن سینئر اسپیشل جج محمدذاکرحسین غالب نے اے سی سی کی چارج شیٹ قبول کرتے ہوئے اس کیس میں وارنٹ جاری کردیا۔
انہوں نے بتایاکہ جج نے اے سی سی سے کہا کہ وہ اپنی تحقیقاتی رپورٹ 4مئی کو داخل کرے تاکہ سرکاری زیرانتظام راجدھانی انین کرتری پاکھا (آراے جے یوکے) کی جانب سے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقہ پورباچل میں لیزپردی گئی زمین کے قطعہ اراضی کے بارے میں الزام کی سماعت کی جاسکے۔
اے سی سی نے 12جنوری 2025ء کو معزول وزیراعظم اور دیگرشریک ملزمین کے خلاف یہ کیس دائر کیاتھا۔ جن میں سے بیشترسرکاری عہدیدار ہیں۔