دہلی
ٹرینڈنگ

شیخ حسینہ نے مودی سے ملاقات کی

حسینہ نے آج شام وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مودی سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جی۔20 کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، جو جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں پہنچی ہیں، نے یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور میٹنگ کے آغاز سے قبل دو طرفہ بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
شیخ حسینہ کی لڑکی صائمہ واجد بھی دہلی آئیں گی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ

دہلی پہنچنے کے بعد حسینہ نے آج شام وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مسٹر مودی سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جی۔20 کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں، محترمہ حسینہ، جو جی۔20 کانفرنس میں شرکت کے لیے آئی تھیں، ان کا یہاں اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر وزیر مملکت برائے ریلوے درشنا جردوش نے استقبال کیا۔ بنگلہ دیش جی۔20 کا رکن نہیں ہے لیکن بھارت نے اسے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔