ایشیاء

شیخ حسینہ واجد کا آرمی چیف وقار الزماں سے رشتہ

بنگلہ دیشی آرمی چیف کے حکم پر وزیراعظم حسینہ واجد نے مستعفی ہوکر بھارت کا رخ کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جنرل وقار الزمان اور شیخ حسینہ واجد آپس میں رشتے دار ہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی آرمی چیف کے حکم پر وزیراعظم حسینہ واجد نے مستعفی ہوکر بھارت کا رخ کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جنرل وقار الزمان اور شیخ حسینہ واجد آپس میں رشتے دار ہیں۔

متعلقہ خبریں
بنگله دیش میں فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
بنگلہ دیش: جیل سے 500 قیدی فرار
وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی نئی دہلی آمد

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان اور معزول وزیر اعظم حسینہ واجد میں رشتے داری ہے۔ جنرل وقار کی اہلیہ رشتے میں حسینہ واجد کی کزن لگتی ہیں جب کہ ان کے سسر جنرل محمد مستفیض مرحوم بھی شیخ حسینہ واجد کے والد کی طرف سے رشتے دار ہیں۔

حسینہ واجد نے جنرل وقار الزمان کو اس سال 23؍ جون کو فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

دوسری جانب معزول وزیر اعظم کے ملک سے فرار ہونے کے بعد سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کے خلاف جلا وطنی میں سنگین جرائم کی پاداش میں مقدمات چلیں گے اور انہیں ان مقدمات کے اندراج کے بعد واپس بنگلہ دیش لانے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بڑھتے عوامی احتجاج اور مظاہرین کے گزشتہ روز ڈھاکا کی جانب مارچ کے بعد بنگلہ دیشی فوج نے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہرین کو روکنے سے انکار کر دیا تھا۔

آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے حسینہ واجد کو 45 منٹ میں اقتدار اور ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ اپنی بہن ریحانہ کے ہمراہ فوجی طیارے میں بھارت جا چکی ہیں۔

a3w
a3w