ایشیاء

عمران خان 33 پارلیمانی نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑیں گے

پاکستان کے برطرف وزیراعظم عمران خان 16 مارچ کو منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی(پارلیمنٹ) کی تمام 33 نشستوں پر مقابلہ کریں گے۔

لاہور: پاکستان کے برطرف وزیراعظم عمران خان 16 مارچ کو منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی(پارلیمنٹ) کی تمام 33 نشستوں پر مقابلہ کریں گے۔ ان کی پارٹی نے یہ اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل
عمران خان کا پولی گراف ٹسٹ کرانے سے انکار

اس اقدام کا مقصد جلد الیکشن کے لئے حکومت پر مزید دباؤ ڈالنا ہے۔ لاہور میں اتوار کی شام پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے نائب صدرنشین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور میں پارٹی کور کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان تمام 33 پارلیمانی نشستوں پر پی ٹی آئی کے واحد امیدوار ہوں گے۔ کور کمیٹی اجلاس اتوار کو لاہور کے زماں خان پارک میں عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے جمعہ کے دن اعلان کیا تھا کہ نیشنل اسمبلی کی 33 نشستوں کا ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا۔

یہ نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے منظورکرلئے جانے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔

برسراقتدار پی ڈی ایم حکومت کے خلاف کئی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان نے پہلی مرتبہ نہیں کیا ہے۔ پچھلے ضمنی الیکشن (اکتوبر 2022) میں انہوں نے 8 نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور 6 پر فاتح رہے تھے۔

a3w
a3w