انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹی آج اپنا 51 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں

شِلپا شیٹی منگلور، کرناٹک میں ایک تُلو بولنے والے بنٹ خاندان میں، 8 جون 1975کو پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ سنندا اور آنجہانی والد سریندر شیٹی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے ٹیمپر پروف واٹر کیپس بنانے کا کام کرتے تھے۔ ان کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹی بھی ایک اداکارہ ہیں۔

نئی دہلی: شِلپا شیٹی کنڈرا ایک ہندستانی اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز تھرلر فلم بازیگر جو سال 1993میں ہوئی تھی، سے کیا، جس نے انہیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے پہلی نامزدگی دلائی۔

متعلقہ خبریں
فلم دھرندھر دی ریوینج نے 339 کروڑ روپے کا بزنس کیا
’ہارر فلمیں‘ بالی ووڈ کا ایک بڑا حصہ سمجھی جاتی رہی ہیں
شاہ رخ خان نے ریاض میں’جوائے ایوارڈز 2026‘ کو پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت قرار دیا
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے

نوے کی دہائی کے بقیہ حصے میں شیٹی کو وقفے وقفے سے کامیابی ملتی رہی، جیسے کہ ایکشن فلموں میں کھلاڑی تُو اناڑی (1994) اور جانور (1999) شامل ہیں۔


شِلپا شیٹی منگلور، کرناٹک میں ایک تُلو بولنے والے بنٹ خاندان میں، 8 جون 1975کو پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ سنندا اور آنجہانی والد سریندر شیٹی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے ٹیمپر پروف واٹر کیپس بنانے کا کام کرتے تھے۔ ان کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹی بھی ایک اداکارہ ہیں۔

انہوں نے چیمبور کے سینٹ انتھونی گرلز ہائی اسکول اور ماٹونگا کے پودار کالج سے تعلیم حاصل کی۔ وہ بھرتناٹیم کی تربیت یافتہ رقاصہ ہیں اور اسکول میں والی بال ٹیم کی کپتان بھی رہیں۔


سن 1991 میں دسویں جماعت کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد شِلپا شیٹی نے لمکا کے ٹیلی ویژن کمرشل کے ساتھ ایک ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں کئی دوسرے اشتہارات میں بھی نظر آئیں جس کے نتیجے میں انہیں فلموں میں کرداروں کی پیشکش ملنے لگیں۔ شِلپا شیٹی نے اداکارہ بننے تک ماڈلنگ کے شعبے میں اپنا کیریئر جاری رکھا۔