مہاراشٹرا

شنڈے کا مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ

اس کے ساتھ ہی ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر شیوسینا (شنڈے گروپ) کے لیڈر ایکناتھ شنڈے نے منگل کی صبح وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار

مسٹر شنڈے نے اپنا استعفیٰ گورنر سی پی رادھا کرشنن کو سونپ دیا۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مہایوتی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے اور ریاست میں نئی حکومت بنانے کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں، جس کی وجہ سے ایکناتھ شندے نے استعفیٰ دے دیا۔

اس کے ساتھ ہی ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

ریاست میں موجودہ حکومت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ ایکناتھ شندےدیوندرفرنویس اوراجیت پوار کے ساتھ گورنر سی پی رادھا کرشنن کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

دریں اثنا، گورنر نے شنڈے سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل تک نگراں کے طور پر کام کریں۔