حیدرآباد
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
شیوسینا تلنگانہ کے ریاستی صدر سنکارو شیواجی نے کہا کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا اور شیو سینا پارٹی کے سربراہ یکناتھ شندے کی ہدایت پر شیو سینانے حیدرآباد سے بی جے پی کے پارلیمانی امیدوار مادھوی لتا کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حیدرآباد: شیوسینا تلنگانہ کے ریاستی صدر سنکارو شیواجی نے کہا کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا اور شیو سینا پارٹی کے سربراہ یکناتھ شندے کی ہدایت پر شیو سینانے حیدرآباد سے بی جے پی کے پارلیمانی امیدوار مادھوی لتا کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہم بھی مادھوی لتا کے حق میں انتخابی مہم میں حصّہ لینگے۔
شیواجی نے کہا حیدرآباد کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں جس کی وجہ سے اویسی برادرا ن پر شکست کا خوف منڈلا رہا ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس بار حیدرآباد پر زعفرانی پرچم لہرائے گا۔ انہوں نے آج مادھوی لتا سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی تائید کا یقین دلایا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔