سوشیل میڈیاشمالی بھارت

لڑکی کو فحش ویڈیو بھیجنے پر نوجوان گرفتار

نمرانی تھانہ انچارج سنیلال مینا نے آج بتایا کہ تھانہ علاقہ کے ایک نوجوان نے اپنی چھوٹی بہن کے موبائل پر کسی دوسرے نوجوان کے ذریعے فحش پیغام اور ویڈیو بھیج کر پریشان کرنے کا معاملہ درج کرایا تھا۔

الور: راجستھان کے الور ضلع کے نمرانی پولیس نے ایک لڑکی کو فحش پیغام اور ویڈیو بھیجنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

نمرانی تھانہ انچارج سنیلال مینا نے آج بتایا کہ تھانہ علاقہ کے ایک نوجوان نے اپنی چھوٹی بہن کے موبائل پر کسی دوسرے نوجوان کے ذریعے فحش پیغام اور ویڈیو بھیج کر پریشان کرنے کا معاملہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سوبے سنگھ عرف گبو کو فحش پیغام بھیجنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس گرفتار ملزم سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔