مہاراشٹرا

شیوسینا (ٹھاکرے) کا پولنگ ایجنٹ پولنگ بوتھ کے ٹوائلٹ میں مردہ پایاگیا

موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ فی الحال نلگے کی موت کے سے پردہ اٹھانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ممبئی: ممبئی میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کا ایک پولنگ ایجنٹ ایجنٹ پولنگ بوتھ کے ٹوائلٹ میں مردہ پایا گیا۔ جس سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ شیو سینا ) ٹھاکرے( کا ایک 62 سالہ پولنگ بوتھ ایجنٹ 20 مئی کو ممبئی کے ورلی علاقے میں پولنگ بوتھ کے ٹوائلٹ کے اندر مردہ پایا گیا۔ متوفی کی شناخت منوہر نلگے کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شام کے وقت پیش آیا، جب منوہر بیت الخلا گیا اور کافی دیر تک باہر نہیں آیا۔ جب اس کے ساتھی چیک کرنے گئے تو انہوں نے منوہر کو بے ہوش پڑا پایا۔ وہ اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے معائنہ کرنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔

ورلی کے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ممبئی پولیس افسران نے کہا کہ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے بتایا کہ منوہر بے چین محسوس کر رہے تھے اور شدید گرمی اور نمی سے نبرد آزما تھے۔ تاہم پولیس موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

ممبئی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا اندراج کر کے مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ فی الحال نلگے کی موت کے سے پردہ اٹھانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w