سوشیل میڈیا

توہم پرستی: علاج کے بجائے بیمار بچی کو داغ دیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق بدھنی گونڈ نام کے شخص کے خلاف املائی تھانہ میں جمعرات کی رات معاملہ درج کیا گیا۔ شکایت کے مطابق چھ ماہ کی ایک لڑکی کی طبیعت خراب تھی۔

شہڈول: مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے املائی تھانہ علاقہ میں چھ مہینے کی ایک لڑکی کو توہم پرستی کی وجہ سے داغنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اس معاملے میں بخار سے متاثر بچی کو بچایا نہیں جا سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بدھنی گونڈ نام کے شخص کے خلاف املائی تھانہ میں جمعرات کی رات معاملہ درج کیا گیا۔ شکایت کے مطابق چھ ماہ کی ایک لڑکی کی طبیعت خراب تھی۔

اس علاقہ میں بہت زیادہ توہم پرستی کی وجہ سے اس شخص نے کچھ دنوں پہلے لڑکی کو گرم چوڑی سے جسم پر داگا تھا۔ لیکن اس کی صحت ٹھیک نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتا یا کہ لڑکی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اسے یہاں میڈیکل کالج اسپتال میں بھرتی کرایا گیا، جہاں 18مارچ کو اس کی موت ہو گئی۔

پولیس نے اس معاملے کی جانچ کے بعد بدھنی گونڈ نام کے شخص کے خلاف ڈرگ اور میجک ریمیڈیز ایکٹ کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

a3w
a3w