تلنگانہ

نظام آباد کا نام ضلع اندور رکھنے شیوسینا کا اعلان

شیوسینا تلنگانہ صدر ایس شیواجی نے کہا کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ کی تمام 119 حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔ پارٹی ہمیشہ ہندوتوا کا ساتھ دے گی۔

حیدرآباد: شیوسینا تلنگانہ صدر ایس شیواجی نے کہا کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ کی تمام 119 حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔ پارٹی ہمیشہ ہندوتوا کا ساتھ دے گی۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے

وہ ضلع نظام آباد کے پارٹی کارکنوں کے اجلاس کو بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ یہ اجلاس بودھن میں منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ بودھن سے گوپی کشن شیوسینا امیدوار ہوں گے اور وہ یقینی طور پر کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد کا نام بدلنے کا کسی میں دم نہیں ہے تاہم ہماری پارٹی ضلع کی ایک اسمبلی نشست پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہ کام کردکھائے گی۔ ضلع نظام آباد کا نام ضلع اندور رکھا جائے گا۔

انہوں نے مہاراشٹرا میں کے سی آر کا کوئی اثر نہیں ہے۔ کے سی آر بجائے تلنگانہ کے مسائل حل کرنے کے مہاراشٹرا میں گھوم رہے ہیں۔

ضلع صدر گوپی کشن نے کہا کہ تمام کارکنوں کو چاہئے کہ وہ پارٹی امیدوار کو کامیاب بنانے سرگرم عمل ہوجائیں۔

ایس شیواجی نے کہا کہ بودھن میں شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب کرنے کی پاداش میں جن پر مقدمات درج کئے گئے، پارٹی ان کی مدد کرے گی۔ اس موقع پر بودھن صدر پی بھومیش‘ صدر یووا سینا پریتم گوڑو دیگر موجود تھے۔