بین الاقوامی

امریکہ میں فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران فائرنگ

اتوار کو شہر میں فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے دوران جس میں تقریباً 5000 افراد شریک تھے، ایک کار ہجوم کے درمیان سے گولیاں چلاتی ہوئی گزرگئی۔

واشنگٹن: امریکی ریاست مینیسوٹا کے سب سے بڑے شہر منیاپولس میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کے دوران فائرنگ ہوئی۔ مقامی پولیس کے ترجمان آرون روز نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

انہوں نے نیوز ویک میگزین کو بتایا کہ اتوار کو شہر میں فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے دوران جس میں تقریباً 5000 افراد شریک تھے، ایک کار ہجوم کے درمیان سے گولیاں چلاتی ہوئی گزرگئی۔ تاہم اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان آرون روز نے کہا کہ منیاپولس پولیس ڈپارٹمنٹ اس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف اچانک راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں، اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے اور غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، جس میں 20 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں، ساتھ ہی پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی بھی منقطع کر دی گئی۔

بعد ازاں ناکہ بندی میں نرمی کر دی گئی تاکہ انسانی امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکے۔ تنازع کے بڑھنے سے دونوں فریقوں کے ہزاروں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔