جنوبی بھارت
ٹرینڈنگ

آر ایس ایس لیڈر کے گھر سے 770 کلو دھماکو مادہ ضبط، مقامی عوام میں تشویش کی لہر

کیرالا پولیس نے ضلع کنور کے پوئی لور میں ایک حالیہ کارروائی میں ایک مقامی آر ایس ایس لیڈر اور اس کے رشتہ دار کی قیامگاہوں سے 770کلو کا دھماکو مادہ برآمد کیاہے۔

کوچی: کیرالا پولیس نے ضلع کنور کے پوئی لور میں ایک حالیہ کارروائی میں ایک مقامی آر ایس ایس لیڈر اور اس کے رشتہ دار کی قیامگاہوں سے 770کلو کا دھماکو مادہ برآمد کیاہے۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت
الیکٹورل بانڈس ایک تجربہ، وقت ہی بتائے گا کس قدر فائدہ مندہے: جنرل سکریٹری آر ایس ایس

ویب سائٹ ”مکتوب“ کی اطلاع کے مطابق راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے مقامی لیڈر وی پرمود اور اس کے رشتہ دار وی شانتا کے گھر سے یہ دھماکو مادہ برآمد کیاگیا ہے۔

کولاولور پولیس نے مکتوب کو بتایا کہ انسپکٹر سمیت کمار اور سب انسپکٹر سوبن کی زیر قیادت یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر شروع کی گئی جس کے نتیجہ میں بھاری ضبطی عمل میں آئی۔

پولیس نے مزید کہاکہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتاہے کہ ان دھماکوں مادوں غیر قانونی تقسیم کے مقصد سے رکھاگیاتھا۔ بعدازاں ہم نے قانونی کارروائی شروع کی اور اس واقعہ کے سلسلہ میں دو کیسس درج کئے گئے ہیں۔ ہم ایسے واقعات کے بیچ اس علاقہ کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں میں شدت پیدا کررہے ہیں۔

اتنی بڑی مقدار میں دھماکو مادوں کی ضبطی نے مقامی عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی گہے۔ گذشتہ سال کنور میں ایرن جولی پالن کے قریب بم بنانے کے دوران دھماکے میں آر ایس ایس تعلق رکھنے والا ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیاتھا۔

20 سالہ وشنو کی ہتھیلیاں چکناچور ہوگئی تھیں۔ یہ دھماکہ وشنو کے گھر کے قریب ایک کھیت میں اس وقت ہوا تھا جب وہ بم تیار کررہاتھا۔30دن کے اندریہ دوسرا واقعہ ہے۔ ہندو تواکیڈرس بم سازی کے دوران دھماکوں میں زخمی ہورہے ہیں۔