دہلی

مودی، بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں مفت برقی دے کر دکھائیں: اروندکجریوال

عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو للکارا کے وہ دہلی اسمبلی الیکشن سے قبل این ڈی اے زیراقتدار ریاستوں میں مفت برقی سربراہ کریں۔

نئی دہلی۔(پی ٹی آئی) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندر مودی کو للکارا کے وہ دہلی اسمبلی الیکشن سے قبل این ڈی اے زیراقتدار ریاستوں میں مفت برقی سربراہ کریں۔

متعلقہ خبریں
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
انیل وِج، ہریانہ کی چیف منسٹری کے دعویدار

کجریوال نے وعدہ کیا کہ اگر بھگوا جماعت نے یہ مطالبہ پورا کردیا تو وہ اس کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ جنتاکی عدالت میں حاضرین جلسہ سے خطاب میں کجریوال نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن“ حکومتیں ریاستوں میں ناکام ہورہی ہیں۔

انہوں نے پیش قیاسی کی کہ ہریانہ اور جموں وکشمیر سے بی جے پی بے دخل ہوجائے گی۔ انہوں نے ”ڈبل انجن“ ماڈل کو ”ڈبل لوٹ اور ڈبل کرپشن“ قرار دیا۔ کجریوال نے زور دے کر کہا کہ میں مودی کو للکارتاہوں کہ وہ دہلی اسمبلی الیکشن (فروری2025ء) سے قبل تمام 22بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں مفت برقی سربراہ کریں۔

اگر انہوں نے ایسا کردیا تو میں بی جے پی کے لئے مہم چلاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگزٹ پول میں دکھایا گیا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومتیں عنقریب ہریانہ اور جموں و کشمیر میں ڈھیر ہوجائیں گی۔ کجریوال نے بی جے پی پر غریب دشمن ہونے کا الزام عائد کیا۔ دہلی میں اس نے بس مارشلس اور ڈاٹا انٹری آپریٹرس کو ہٹادیا۔ اس نے ہوم گارڈس کی تنخواہیں روک لی ہیں۔ دہلی میں کوئی جمہوریت نہیں ہے، یہ لیفٹیننٹ جنرل کے زیرحکمرانی ہے۔

دوران تقریر کجریوال کے ہاتھ میں 6ریوڑیوں (مٹھائیوں) کا پیکٹ موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریوڑی ان کی حکومت کی فراہم کردہ 6مفت خدمات کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکٹس عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ عوام اسے پرساد سمجھیں۔ گھر جاکر پوجا کے بعد دوسروں کو بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے غلطی سے بی جے پی کو ووٹ دیا تو آپ کے سارے 6فائدے غائب ہوجائیں گے۔

آئی اے این ایس کے بموجب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے اتوار کے دن یہ کہتے ہوئے بی جے پی پر سخت تنقید کی کہ اس کی ”ڈبل انجن سرکاروں“ کا نتیجہ صرف مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کی شکل میں نکلتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کی جنتاکی عدالت نے لوگوں کی بڑی تعداد سے خطاب میں کجریوال نے کہا کہ ہریانہ اور جموں و کشمیر سے بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت جارہی ہے۔ ڈبل انجن کا تصور سارے ملک میں ناکام ہوچکا ہے۔ ایک انجن جون میں ناکارہ ہوگیا جب اس نے صرف 240نشستیں جیتیں۔ اب دوسرا انجن ہریانہ، جموں و کشمیر، مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں فیل ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب احساس ہوگیا ہے کہ ڈبل انجن کا مطلب مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن ہے۔ دہلی میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ بی جے پی پھر ڈبل انجن سرکار کے لئے ووٹ مانگیں گی، لیکن آپ لوگوں کو اس سے پوچھنا چاہئے کہ آیا ہریانہ میں ڈبل انجن سرکار نے کچھ حاصل کیا؟۔

ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت 10 سال رہی۔ میں نے انتخابی مہم کے دوران دیکھا کہ لوگ بی جے پی قائدین کو اپنے گاؤں میں آنے تک نہیں دے رہے تھے۔ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کو نشانہئ تنقید بناتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ یوپی میں 7 سال سے ڈبل انجن سرکار ہے لیکن حالیہ الیکشن میں وہ صرف نصف نشستیں حاصل کرپائی۔

دہلی میں نظم و ضبط کی ابتر صورتحال کا تقابل کجریوال نے 1990ء کے دہے میں بمبئی کی لاقانونیت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔ لوگ گھر سے باہر قدم ڈالنے سے گھبرارہے ہیں۔ عام آدمی کے لئے دہلی میں بحفاظت رہنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ خواتین کی سیفٹی کے تعلق سے کجریوال نے یاد دلایا کہ عام آدمی پارٹی حکومت نے بس مارشلوں کا تقرر کیا تھا۔ اگر کوئی عورتوں سے بدتمیزی کرتا تو بس مارشل فوری مداخلت کرتے اور اسے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیتے تھے۔

a3w
a3w