تلنگانہ

تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں نمایاں اضافہ

محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال ستمبر میں 3 ہزار 46 کروڑ روپے مالیت کی شراب فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 2 ہزار 838 کروڑ روپے کی فروخت درج ہوئی تھی۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر شراب کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شراب کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ آبکاری ونشہ بندی کے مطابق رواں سال ستمبر میں شراب کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ رہی۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال ستمبر میں 3 ہزار 46 کروڑ روپے مالیت کی شراب فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 2 ہزار 838 کروڑ روپے کی فروخت درج ہوئی تھی۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر شراب کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرف 29 ستمبر کو 278 کروڑ، 30 ستمبر کو 333 کروڑ اور یکم اکتوبر کو 86 کروڑ 23 لاکھ روپے کی مالیت کی شراب فروخت ہوئی۔

ستمبر 2024 میں 28 لاکھ 81 ہزار شراب کے کیس فروخت ہوئے تھے جبکہ اس سال ستمبر میں یہ تعداد بڑھ کر 29 لاکھ 92 ہزار کیس تک پہنچ گئی۔