بھارت

ناک میں ڈالنے والی کووِڈ ویکسین کو مرکز کی منظوری

مرکز نے جمعہ کو بھارت بائیوٹیک کی نیڈل فری کووِڈ ویکسین کو منظوری دی۔ ناک میں ڈالنے والی یہ ویکسین 18 سال سے اوپر کی عمر والوں کے لئے ہے۔

نئی دہلی: مرکز نے جمعہ کو بھارت بائیوٹیک کی نیڈل فری کووِڈ ویکسین کو منظوری دی۔ ناک میں ڈالنے والی یہ ویکسین 18 سال سے اوپر کی عمر والوں کے لئے ہے۔

ابتدائی مرحلہ میں یہ ویکسین بوسٹر ڈوز کے طورپر خانگی دواخانوں میں دستیاب ہوگی۔ اسے کووِن ایپ پر بھی جوڑدیا جائے گا۔ اسی دوران جمعہ کے دن کووِڈ19 کے 163 نئے کیسس رپورٹ ہوئے۔ ملک میں 9 اموات کی بھی اطلاع ہے۔

کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسس یعنی زیرعلاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 3380 ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے بموجب انجکشن کے بغیر دی جانے والی ویکسین BBV154 کو ےiNCOVACC کا برانڈ نیم دیا گیا ہے۔

اسے عنقریب کووِڈ ویکسینیشن پروگرام میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔اس ویکسین کی جانچ 3 مرحلوں میں حیدرآباد کی کمپنی میں ہوچکی ہے۔