تلنگانہ

وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

نریندر مودی کی تقریر پر جس میں مودی نے الزام عائد کیا تھا کہ تلنگانہ میں کسانوں کے قرضوں کو معاف نہیں کیا گیا، شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی تقریر من گھڑت ہے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) ریاستی وزیر پنچایت راج وبہبود قبائل سیتا اکا نے مہاراشٹرا کے ضلع واشیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر پر جس میں مودی نے الزام عائد کیا تھا کہ تلنگانہ میں کسانوں کے قرضوں کو معاف نہیں کیا گیا، شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی تقریر من گھڑت ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

سیتا اکا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں کسانوں کو بے پناہ تکالیف پہونچائی گئیں۔ تین زرعی سیاہ قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران700 کے قریب کسانوں کی موت ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص نے کالے قوانین متعارف کرائے اور کسانوں کو اذیتیں دیں انہیں ہماری حکومت سے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے مودی پر انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔