مشرق وسطیٰ

سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے کیمپ پر حملہ، بنگلہ دیش کے چھ امن فوجی جاں بحق، آٹھ زخمی

بنگلہ دیشی فوج کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ہفتہ کی رات جاری ایک بیان میں بتایا کہ سوڈان کے علاقے ابیئی میں حملہ آوروں نے اقوامِ متحدہ کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا،

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی فوج کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ہفتہ کی رات جاری ایک بیان میں بتایا کہ سوڈان کے علاقے ابیئی میں حملہ آوروں نے اقوامِ متحدہ کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے چھ امن فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا

بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں فوری طور پر مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔