شمالی بھارت

تاریخی النوری مسجد میں 6 بموں کو ناکارہ بنا دیاگیا

عراقی فورسز نے چھ بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بم برسوں پہلے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے انتہا پسندوں کے ذریعہ موصل کی تاریخی النوری مسجد میں نصب کیے گئے تھے۔

بغداد: عراقی فورسز نے چھ بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بم برسوں پہلے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے انتہا پسندوں کے ذریعہ موصل کی تاریخی النوری مسجد میں نصب کیے گئے تھے۔

پولیس کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی۔موصل پولیس کے میجر احمد صابر نے شنہوا کو بتایا کہ وہ پیچیدہ طریقے سے نصب کیے گئے گھریلو بم تھے لیکن دھماکہ خیز مواد کے ماہرین نے انہیں بغیر کسی نقصان کے تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سائٹ اب اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی جانب سے بحالی کے کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جسے ایک دن قبل مسجد کے عبادت کے کمرے کی جنوبی دیوار میں بم ملنے کی اطلاعات کے بعد روک دیا گیا تھا۔

آئی ایس نے 21 جون 2017 کو النوری مسجد اور اس کے مشہور جھکاؤ والے مینار کو جان بوجھ کر نصب کیے گئے بموں سے اڑا دیا تھا۔

یونیسکو داعش کی شکست کے بعد موصل میں مساجد اور دیگر تاریخی مقامات کی تعمیر نو کی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

a3w
a3w