تلنگانہ

ہر گھر کے مالی استحکام کو یقینی بنانا حکومت کا مقصد: نائب وزیراعلی تلنگانہ

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ انہوں نے بھگوان شیو سے پرارتھنا کہ تلنگانہ 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن کر ابھرے، ریاست کی آمدنی کے ذرائع میں اضافہ ہو اور ہر خاندان کا معیارِ زندگی بہتر ہو۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملوبھٹی وکرامارکا نے اتوار کو مہا شیوراتری کے موقع پر ریاست کی خوشحالی اور عالمی سطح پر ترقی کے لئے خصوصی پوجا کی۔

متعلقہ خبریں
نئی اسکیمات پر عمل آوری سے خزانے پر 45ہزار کروڑ کا بوجھ : بھٹی وکرامارکا
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

انہوں نے ضلع کھمم کے وائرا منڈل میں واقع مشہور سری پاروتی سمیتا رام لنگیشور سوامی مندر کا اپنی اہلیہ کے ساتھ دورہ کیا اور پوجا کی۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ انہوں نے بھگوان شیو سے پرارتھنا کہ تلنگانہ 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن کر ابھرے، ریاست کی آمدنی کے ذرائع میں اضافہ ہو اور ہر خاندان کا معیارِ زندگی بہتر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد صرف ریاست کی آمدنی بڑھانا نہیں بلکہ ہر گھر کی مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ مندر کے دورہ کے دوران انہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا اور مندرآنے والوں سے ملاقات کی۔