تلنگانہ

ووٹ کے لئے رقم کی چوری۔ نوجوان خودکشی کے لئے سیل ٹاور پر چڑھ گیا

اس واقعہ پر اشوک اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ وہ فوری طور پر قریب ہی واقع ایک سیل ٹاور پر چڑھ گیا اور وہاں سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے لگا۔ اس ہنگامہ کو دیکھ کر مقامی افرادمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی کے جوگی پیٹ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں بلدی انتخابات کی مہم کے دوران ایک کونسلر امیدوار کی جانب سے ملی رقم کے چوری ہونے پر ایک نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات


تفصیلات کے مطابق جوگی پیٹ کے مکل اشوک نامی نوجوان کو انتخابی مہم کے دوران ایک امیدوار نے 4000روپئے دیے تھے۔ اشوک نے اس رقم سے نیا موبائل فون خریدنے کا خواب دیکھا تھا لیکن جب وہ بیدار ہوا تو جیب سے رقم غائب تھی۔ اشوک کو شبہ ہوا کہ کسی نے اس کے گھر سے رقم کی چوری کرلی۔


اس واقعہ پر اشوک اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ وہ فوری طور پر قریب ہی واقع ایک سیل ٹاور پر چڑھ گیا اور وہاں سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے لگا۔ اس ہنگامہ کو دیکھ کر مقامی افرادمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی اشوک کی اہلیہ پوچماں اور خاندان کے دیگر افراد وہاں پہنچے جو اسے نیچے اترنے کے لئے منت سماجت کرنے لگے۔ جب گھر والوں نے اسے یقین دلایا کہ رقم اسے دے دی جائے گی تب اشوک ٹاور سے نیچے اترا۔