تلنگانہ کے منچریال ضلع میں آٹوکے الٹنے سے ایک پرائیویٹ اسکول کے چھ طلبہ زخمی
ذرائع کے مطابق یہ طلبہ، جو چنور ٹاؤن کے ایک اسکول سے تعلق رکھتے ہیں، معمولی زخمی ہوئے جب یہ آٹو، گاؤں کے قریب ایک موڑ پر الٹ گیا۔ حادثہ کے وقت وہ نارائن پور سے اسکول جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی کو ایک کم عمر لڑکا چلا رہا تھا، اور تیز رفتاری و لاپرواہ ڈرائیونگ کو اس حادثہ کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں رونما سڑک حادثہ میں چھ اسکولی طلبہ زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ ضلع کے
چننور منڈل کے سبھاراؤپلی گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب ایک آٹوکے الٹنے سے ایک پرائیویٹ اسکول کے چھ طلبہ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ طلبہ، جو چنور ٹاؤن کے ایک اسکول سے تعلق رکھتے ہیں، معمولی زخمی ہوئے جب یہ آٹو، گاؤں کے قریب ایک موڑ پر الٹ گیا۔ حادثہ کے وقت وہ نارائن پور سے اسکول جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی کو ایک کم عمر لڑکا چلا رہا تھا، اور تیز رفتاری و لاپرواہ ڈرائیونگ کو اس حادثہ کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس حادثہ پر برہم والدین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس نے ایک کم عمر ڈرائیور کو تعینات کر کے طلبہ کی جان خطرے میں ڈالی۔
پولیس کے مطابق منگل کی دوپہر تک اس واقعہ کے سلسلہ میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ۔