ایشیاء

عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں کا عبوری حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق آج کے دن تک عمران خان پر پنجاب میں 9 مقدمات درج ہیں۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل
عمران خان کا پولی گراف ٹسٹ کرانے سے انکار
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق آج کے دن تک عمران خان پر پنجاب میں 9 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف 7 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، عمران خان پر درج ایک مقدمے کو خارج اور دوسرے میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

تحریری حکم میں کہا کیا گہ ایسوسی ایٹ وکیل کے مطابق عمران خان کے وکیل اسلام آبادہائیکورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے ان درخواست پر 26 مئی کو ساڑھے 9 بجے سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے عمران خان نے 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔